مضمون "تہذیبوں کا تصادم"
(عدنان احمد)
عائیلی زندگی :
انسان چونکہ ایک سماجی جانور ہے اس لئے اس کو زندہ رہنے کے لئےجسطرح ہوا،پانی اور خوراک جیسے بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح اس کو دوسرے انسانوں کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ اسکے بغیر یہ تنہائی، اکیلاپن اور ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل سے ہار مان کر فنا ہوجاتا ہے.اگر بالفرض کوئی اس معیار پر پورا نہیں اترتا (یعنی وہ اسنانوں کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے)تو وہ پھر انسان نہیں کوئی اور مخلوق ہے.
انسان کو دوسرے انسانوں کی ضرورت کیوں ہے؟ اس کے پاس تو جسمانی طاقت ہے(یعنی ہاتھ پاوں ہیں )،عقل یعنی سمجھ بوجھ ہے اور ان خصوصیات سے نہایت آسانی سے کام چلایا جا سکتا ہے (نوٹ:میں یہاں عام انسانوں کی بات کر رہا ہوں، اسپیشل لوگوں "معذوروں "کی نہیں ).
باکل انسان میں طاقت ہے عقل ہے لیکن میرے خیال میں ان سے انسان کو سکون و چین نہیں مل سکتا اول تو یہ کہ انسان ہر کام خود نہیں کر سکتا ہر پیشے کے لئے اپنے اپنے لوگ ہوتے ہیں مثلا اگر اپ ایک اچھا باورچی ہے تو اپ اتنا اچھا مکینک نہیں بن سکتے یعنی اگر آپکی گاڑی خراب ہوجائے تو اپ کو مکینک کے پاس جانا ہوگا.
سب سے زیادہ انسان کو بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے ،اسے ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ بات کرے .یہ بات چیت کیوں ضروری ہےانسان کے لئے؟ قدرت کی شان دیکھیئے کہ اس دنیا میں جتنے بھی مخلوقات ہیں سب ماں کے پیٹ سے (By Birth)ہی سمجھ بوجھ لے کر آتے ہیں. مرغی کا بچہ انڈے سے نکلتے ہی دانے کی طرف لپکھتا ہے ،روایتی دشمن بلی سے دور بھاگتا ہے .یہ اس چوہے کو کس نے سکھایا؟ کیا مرغی نےکوئی نصیحت کی ہوتی ہے؟ نہیں،یہ فطرت میں ہوتا ہے !یہ صفات قدرت نے پیدا ہوتے ہی ان میں رکھے ہوتے ہیں! اب واحد ایک انسان ایسی مخلوق ہے جو ماں کے پیٹ سے جاہل پیدا ہوتا ہے یعنی بالکل بغیر کچھ سیکھے سمجھے ماں کے پیٹ سے اس دنیا میں آتا ہے.اور پھر رفتہ رفتہ اپنے آس پاس کے انسانوں سے سیکھتا چلا جاتا ہے.شروع شروع میں ہر چیز کی طرف (بغیر یہ سمجھے کہ خطرناک ہے) دوڑتا ہے.
اب اس بچے سے اگر بات نہ کرے (جبکہ وہ صرف سنتا ہے) اس کو مختلف اشارے نہ دکھلا دئیے جائے تو یہ بڑا ہو کہ نہ بول سکتا ہے اور نہ سن سکتا ہے اور یہ مختلف تجربات سے بھی ثابت ہوگیا ہے . اب دیکھئے بات چیت (Interaction) کتنا ضروری ہے انسان کے لئے اب جبکہ وہ بچہ ہوتا ہے تو بڑا ہو کر اس سے بھی ذیادہ ضرورت ہوتی ہے بات چیت کی.
جاری ہے......

تبصرے